غزہ کی پٹی میں حماس کا انتظامی کردار ختم کرنے کے لیے امریکہ سرگرم عمل ہو گیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی حکمرانی کا مستقبل فلسطینی اتھارٹی کے پاس دیکھتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آئندہ طے پانے والے نظم ونسق میں حماس کا کوئی کردار نہ ہو۔وزارت خارجہ کے ترجمان نیکہاکہ فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات اور اس کا احیا فلسطینیوں اور اسرائیل کے مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ حماس کا دوبارہ غزہ پر حکمرانی میں کوئی کردار نہ ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی