سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین جمعرات کو نیویارک کی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی پر مسلسل اور شدید بمباری کے خلاف کفن پوش مظاہرہ کیا، ،فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے کارکنان بینرز اٹھائے ہوئے مین ہٹن کے برائنٹ پارک میں جمع ہو گئے جبکہ کچھ نیویارک کے مڈ ٹائون ڈسٹرکٹ کے قلب میں مصروف مقام سکستھ ایونیو کے وسط میں مختصر وقت کے لیے کھڑے رہے، سیاہ کپڑوں میں ملبوس کئی خواتین نے سفید کپڑوں میں لپٹی ہوئی کھلونا گڑیا اٹھا رکھی تھیں،فرضی جنازے کا جلوس نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کی طرف روانہ ہوا جہاں ایک پس منظر کے طور پر بڑے الیکٹرانک اشتہارات کے ساتھ احتجاج جاری رہا۔64سالہ آرکائیوسٹ گریس لِل نے کہا کہ آج کی کارروائی اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے ہے کہ اب تک غزہ میں تقریبا 10,000بچے، صرف بچے، ہم ہر ایک کو شمار نہیں کرتے، تمام فلسطینیوں کو شمار نہیں کرتے، اپنی جان سے جا چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی