i بین اقوامی

غزہ میں 7280بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، عالمی ادارہ صحتتازترین

June 03, 2024

غزہ میں کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 93400کم سن بچوں میں 7280بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔جبکہ دو روز قبل ہفتے کے روز عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر تین دنوں میں ایک دن ایسا شامل ہوتا ہے جس دن غزہ کے 80فیصد بچے کھانے سے محروم رہتے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ پچھلے کئی ماہ سے کہہ رہا ہے کہ غزہ میں قحط سامنے کھڑا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 32فلسطینی شہری خوراک نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی