i بین اقوامی

غزہ کیلیے سعودی عرب کا 51واں امدادی طیارہ مصر پہنچ گیاتازترین

June 03, 2024

کنگ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کے زیر انتظام سعودی عرب کا 51واں امدادی طیارہ مصر کے العریش ایئرپورٹ پر پہنچ گیا،سعودی عرب کی طرف سے بھجوائے گئے خوراک کے پیکجز العریش سے غزہ تک پہنچائے جائیں گے، فلسطین کے لیے سعودی عرب کی امداد کی مالیت تقریبا 5ارب سعودی ریال تک پہنچ گئی ہے،یہ امدادی طیارہ غزہ پہنچنے والی اس امداد کی توسیع ہے جس کے لیے کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ غزہ کی پٹی میں مستحقین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار شدہ اشیائے خوردونوش تقسیم کی جائیں گی۔ تقریبا تین لاکھ 77ہزار 855بے گھر فلسطینی اس خوراک سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں،غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے "ساھم" پلیٹ فارم کے ذریعے مہم چلا ئی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر اب تک 18لاکھ 73ہزار 731ملین دہندگان نے 688ملین 800ہزار 273ریال جمع کئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی