اسرائیل نے غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البرش کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ڈاکٹر عدنان کو دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے دس دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ اغوا کیا تھا۔ رہائی پانے والے ان کے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ انہیں صیہونی دہشتگردوں نے تشدد کر کے شہید کیا ہے۔صیہونی حکومت نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البرش کی لاش ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی۔ پچاس سالہ ڈاکٹر عدنان البرش غزہ سٹی کے الشفا اسپتال کے آرتھوپیڈکس کے سربراہ تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی