ا سرائیل کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے جنگ غزہ جاری رکھنے پر نتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف ہرزی ہالیوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ سے اسرائیلی فوجی انخلا کے بعد تحریک استقامت کے مجاہدین وہاں خود کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں ، کہا کہ غزہ میں حماس کے بجائے کسی اور کی حکومت کی تشکیل کے لئے اسرائیل کی جانب سے کوشش نہیں کی جا رہی ہے،حماس پر فتح حاصل کرنے کا کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے۔ بعض صیہونی حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ جنگ کے بعد کسی بھی طرح کے فیصلے میں اسرائیل کی کابینہ کا کوئی دخل نہیں ہے جس کی بنا پر اسرائیلیوں کو جان کا خطرہ ہو گیا ہے۔ جنگ غزہ میں اب تک چھے سو بیس اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رفح پر حملہ نہ کرنے کے بین الاقوامی دبا کے باوجود، نتن یاہو کابینہ رفح پر حملہ کرنے پر اصرار کر رہی ہے۔ اسرائیلی اخبار نے بھی جنگ غزہ کے لاحاصل نتائج کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ رفح پر اسرائیل کے حملے سے حالات بد سے بدتر ہوں گے۔ حالیہ مہینوں کے دوران جنگ غزہ ختم اور رفح پر حملہ نہ کرنے کے تعلق سے نتن یاہو کابینہ پر بین الاقوامی دبا میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی