غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف لڑنے سے انکار پر گرفتار اسرائیلی نوجوان کو صیہونی فوج نے رہا کر دیا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں لڑنے سے انکار پر گرفتار اسرائیلی نوجوان کو 185دن قید میں رکھا گیا،اسرائیلی قانون کے مطابق اسرائیلی فوج میں شمولیت سے انکار پر سزائیں مقرر ہیں اور اسرائیلی نوجوان کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا،صیہونی فوج کی قید سے رہائی پانے والے اسرائیلی نوجوان کا کہنا ہے مجھے جنگ اور قبضے کے خلاف جدوجہد میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا، خوشی ہے اسرائیل میں جنگ کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے،خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 38ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 88ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی