i بین اقوامی

غزہ جنگ، اسرائیلی وزیر اعظم کی مقبولیت کو بڑا دھچکا ، صرف 15 فیصد حمایتی ،85 فیصد اسرائیلی عوام نیتن یاہو کی مخالف نکلیتازترین

January 03, 2024

غزہ جنگ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے ،اسرائیلی ڈیموکریسی انسٹیٹیوٹ کے تازہ سروے کے مطابق حماس کے خلاف جاری جنگ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے اور انکے پاس اب صرف 15فیصد اسرائیلیوں کی حمایت باقی بچی ہے جبکہ 85فیصد لوگ انکے مخالف ہیں،سروے کے مطابق صرف 15فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ختم ہونے کے بعد نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں تاہم اب بھی بہت سے لوگ حماس کیخلاف ان کی حکمت عملی کی حمایت کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی