فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اجلاس کے دوران فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔غیر ملکیمیڈیاکے مطابق بائیں بازوسے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلو گو نے فلسطینی پرچم اٹھاکرایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔سیبسٹن ڈیلوگو کی جانب سے فلسطینی پرچم لہراتے ہی پارلیمنٹ کی صدر نے اس عمل کو ناقابل قبول قراردیکر اجلاس ملتوی کردیا۔بعد ازاں فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو کو 15روز کے لیے معطل کردیا گیا۔سیبسٹن ڈیلوگو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں فلسطینی پرچم اس لیے لہرایا کیونکہ فرانس اسرائیلی فوج کو ہتھیار فروخت رہا ہے اور وہاں فلسطین میں نسل کشی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی