i بین اقوامی

فرانس فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کی کارروائیاں کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف سخت اقدامات کا خواہاںتازترین

December 08, 2023

فرانسیسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان این کلیئر لوگاندے نے کہا ہے کہ ان کا ملک(فرانس) مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کی کارروائیاں کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف سخت اقدامات مسلط کرنا چاہتا ہے، ان اقدامات میں انہیں فرانس کا سفر کرنے سے روکنا اور ان کے مالیاتی اثاثے منجمد کرنا شامل ہیں،عرب میڈیا کو دیے گئے بیانات میں لوگاندے نے کہا کہ فرانس مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے گروپوں کی طرف سے تشدد کی کارروائیوں کی مکمل مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اور تشدد کی ان کارروائیوں کو روکنے اور ان کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کام کرے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں اٹھائیں گے۔ فرانس قومی سطح پر ایسے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں ان لوگوں کو فرانس کا سفر کرنے سے روکنا اور ان کے مالی اثاثوں کو منجمد کرنا شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم یورپی سطح پر بھی اسی طرح کے اقدامات کو اپنانے پر زور دینے کے لیے کام کریں گے، یہ وہ موضوع ہوگا جس پر وزیر خارجہ کیتھرین کولونا یورپی یونین کے ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی