i بین اقوامی

فلسطینیوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق حاصل ہے،سعودی عرب میں آئرش سفیر کا بیانتازترین

June 03, 2024

سعودی عرب میں آئرش سفیر گیری کننگھم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی حکومت کی طرف سے لیا گیا فیصلہ ایک واضح فیصلہ ہے جو مشرق وسطی کے خطے خاص طور پر فلسطین اور اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات کی سطح کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئرلینڈ کی جڑیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اصولوں میں ہیں۔ ان اصولوں کے مطابق ہم سب علاقائی خودمختاری اور لوگوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ ہفتے آئرلینڈ اور ناروے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بہت سے ممالک فیصلہ کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ آئرش سفیر نے سعودی آئرش تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات بہترین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاض اور ڈبلن کی کئی دہائیوں کی مشترکہ تاریخ ہے۔ آئر لینڈ کے شہری کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔ آئرش شہری سعودی عرب میں صحت کی دیکھ بھال، المراعی جیسی بڑی کمپنیوں، انجینئرنگ کے شعبے اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی