i بین اقوامی

فلسطینی شہریوں نے 7اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کی حمایت کر دیتازترین

December 19, 2023

اسرائیل کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہونے والے فلسطینی شہریوں نے 7اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی حمایت کر دی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف فلسطینی ادارے فلسطین سینٹر فار پالیسی سروے اینڈ ریسرچ (PCPSR)کی جانب سے ایک سروے کیا گیا جس کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ہر 4میں سے 3فلسطینی 7اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف کی جانے والی حماس کی کارروائی کو درست سمجھتے ہیں،سروے میں 72فیصد فلسطینیوں نے حماس کے حملوں کو درست قرار دیا جبکہ 22فیصد نے اس کی مخالفت کی جبکہ باقی 6فیصد افراد نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، فلسطینیوں کی اکثریت نے حماس کے اس دعوے کو قبول کیا کہ یہ کارروائی مسجد اقصی کے تحفظ اور اسرائیلی قید میں موجود فلسطینیوں کی رہائی کیلئے ہے، 10فیصد افراد نے حماس کی کارروائی کی مخالفت کی اور اسے جنگی جرم کہا،سروے نتائج کے مطابق 7اکتوبر سے قبل ہونے والے سرویز کے مقابلے میں اس مرتبہ غزہ میں حماس کی حمایت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کی مقبولیت 3 گناہ بڑھ گئی جہاں کافی سالوں بعد تشدد کے واقعات اور تنا میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،سروے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی مقبولیت انتہائی کم سطح پر آ چکی ہے اور سروے میں صرف 11فیصد افراد نے محمود عباس کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اور 89فیصد افراد نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، یہ سروے 22نومبر سے 2دسمبرکے دوران کیا گیا، اس دوران غزہ میں عارضی جنگ بندی کے باعث سروے کرنا ممکن ہوسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی