فلپائن اور جاپان کے درمیان اہم دفاعی معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔باہمی رسائی کے معاہدے(آر اے اے)معاہدے کے تحت فلپائن اور جاپان ایک دوسرے کی سرزمین پر فوجیوں کی تعیناتی کی اجازت دیں گے ۔معاہدے پر دستخط منیلا کے صدارتی محل میں جاپانی وزیر خارجہ یومیکو کامیکاوا اور فلپائنی وزیر دفاع گلبرٹو تیوڈورو نے کیئے ۔یہ معاہدہ، جس پر ٹوکیو اور منیلا نے نومبر 2023میں بات چیت شروع کی تھی، جاپان اور فلپائن کو تربیت اور دیگر کارروائیوں کے لیے دفاعی اہلکاروں کو ایک دوسرے کی سرزمین پر بھیجنے کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔فلپائن اور جاپان امریکا کے دیرینہ اتحادی ہیں، جو خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے آسڑیلیا سے جاپان تک اپنے اتحاد کو مضبوط کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان فلپائن کو دفاعی سازوسامان فراہم کرنے والا اہم ملک ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی