چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر لونگ نان میں بدھ کی صبح تک موسلا دھار بارش سے 13 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5 ہزار 622 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات لونگ نان کے مطابق پیر سے بدھ تک لونگ نان میں 251 ملی میٹر تک بارش ہوچکی ہے۔ شدید بارش سے پہاڑی طوفان، مٹی کے تودے ، کیچڑ کے بہا اور دیگر آفات سے 14 شاہراہیں بند ہو گئیں اور رہائشی مکانات و کھیتوں کو نقصان پہنچا۔ اب تک 14 میں سے 4 سڑکوں پر سروس بحال کی جاچکی ہے اور بجلی کی متاثرہ 10 کے وی کی 24 لائنوں میں سے 13 کو بحال کردیا گیا ہے۔ لونگ نان میں مقامی حکام نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے لیول 3 کے ہنگامی ردعمل پر کام شروع کردیا ہے۔ متعلقہ محکمے اور اہلکار 24 گھنٹے چوکس ہیں اور اس آفت سے ہونے والے نقصانات کو محدود رکھنے کے لئے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی