چین میں 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیرآہنی دھاتی صنعت کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 11.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی شرح نمو اسی مدت کے دوران ملک کی عمومی ویلیو ایڈیڈ صنعتی پیداوار کی شرح نمو 5.3 کی نسبت زائد ہے۔ چائنہ نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خاص طور پر کان کنی اور ڈریسنگ انٹرپرائزز کی ویلیو ایڈیڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 7.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پگھلانے اور پروسیسنگ کے کاروباری اداروں کی ویلیو ایڈیڈ صنعتی پیداوار میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ ایسوسی ایشن کے نائب صدر چھن شوئی سین کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی میں صنعت نے مستحکم ترقی برقرار رکھی جس سے پیداوار میں اضافہ سمیت تیز رفتار سرمایہ کاری ہوئی ، مضبوط درآمدات ، برآمدات اور کاروباری منافع میں نمایاں اضافہ ہوا۔ چھن نے کہا کہ غیرآہنی دھاتی صنعت کے سروے میں شامل 11 ہزار 239 اداروں کو پہلی سہ ماہی کے دوران 19.1 کھرب یوآن (تقریبا 268.78 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی کاروباری آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.4 فیصد زائد ہے۔ ان کا مجموعی منافع 67.23 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 30.4 فیصد زیادہ ہے۔ چھن کے مطابق چین کی الیکٹرک کار ، لیتھیم آئن بیٹری اور شمسی مصنوعات کی صنعتوں نے تیزی سے ترقی کی ہے اس کے لئے نئی نسل کی الیکٹرانک انفارمیشن انڈسٹری جیسے اسٹریٹجک ابھرتے شعبوں کی جاری ترقی کی بدولت غیر آہنی دھاتی مصنوعات کی مارکیٹ طلب میں اضافے کا رجحان جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی