i بین اقوامی

چینی صدرنے پیپلز لبریشن آرمی کی انفارمیشن سپورٹ فورس کو پرچم پیش کردیاتازترین

April 20, 2024

چین کی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) نے انفارمیشن سپورٹ فورس قائم کی ہے۔صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ روز بیجنگ میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں انفارمیشن سپورٹ فورس کو پرچم پیش کیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن( سی ایم سی) کے چیئرمین،صدر شی نے ایک مضبوط اور جدید انفارمیشن سپورٹ فورس کے قیام کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔شی نے کہا کہ انفارمیشن سپورٹ فورس کا قیام ایک بڑا فیصلہ ہے جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور سی ایم سی نے ایک مضبوط فوج کی تشکیل کی مجموعی ضروریات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ انفارمیشن سپورٹ فورس فوج کی ایک نئی، اسٹریٹجک شاخ اور نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی تعمیر اور اس کے نفاذ میں ہم آہنگی پیدا کر نے کا ایک اہم ستون ہے۔ یہ چینی فوج کی اعلی معیار کی ترقی اور جدید حربی ماحول میں مسابقت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے فورس کو حکم دیا کہ وہ پارٹی کے حکم کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے یقینی بنائے کہ وہ مکمل وفادار، مخلص اور قابل اعتماد رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی