چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنا- روس انرجی بزنس فورم کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ اس سال چین اور روس کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے نئے دور کیلئے چین روس ہم آہنگی کی جامع سٹرٹیجک شراکت داری مکمل جوش و جذبے کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور دوطرفہ توانائی تعاون مزید مستحکم اور لچکدار ہو رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے تاریخی نقطہ آغاز پر توانائی کے شعبے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے،صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اورلچک کے تحفظ کیلئے چین روس کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ عالمی توانائی صنعت کی مضبوط،ماحول دوست اور صحتمندانہ ترقی میں حصہ ڈالا جا سکے۔ روس کے صدر ولادیمر پوتن نے بھی فورم کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی