i بین اقوامی

چینی یونیورسٹی کا انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت میرج ڈگری دینے کا اعلانتازترین

August 05, 2024

چین کی سول افیئرز یونیورسٹی نے ملک میں شادی کی روایت برقرار رکھنے اور شرح پیدائش بڑھانے کیلئے نیا تعلیمی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو شادی کی ڈگری دی جائے گی،برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی سول افیئرز یونیورسٹی نے شادی کی ڈگری دینے کے اعلان کا مقصد شرح پیدائش میں اضافے اور شادی کرنے کی کم ہوتی ہوئی روایت کو بحال کرنا ہے،چین کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ میں قائم یونیورسٹی میں رواں برس ستمبر میں انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ ایسے پروفیشنلز تیار کیے جائیں جو شادی سے متعلق صنعت اور کلچر کو فروغ دیں،چین کے شادی اور خاندان کے مثبت کلچر کو نمایاں کرنے کے مقصد کے تحت کورس ترتیب دیا گیا ہے اور اس طرح طلبہ اور عوام کو چین کی شادی کی روایت کو فروغ دینے کے لیے آگاہی دی جائے گی،میرج ڈگری پروگرام میں ابتدائی طور پر رواں برس 12صوبوں سے 70طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ڈگری کے کورس میں فیملی کونسلنگ، شادی کی منصوبہ بندی اور میچ میکنگ پروڈکٹس کا فروغ شامل کی جائے گا اور اس کو میرج سروسز اینڈ مینجمنٹ نام دیا گیا ہے،سول افیئرز یونیورسٹی کے نئے ڈگری پروگرام پر سوشل میڈیا میں مذمت کی جا رہی ہے اور شادیوں کی شرح میں کمی روکنے کے لیے اس کوشش کو بے سود قرار دے رہے ہیں،چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر صارفین نے اس کورس کی حوصلہ شکنی کی اور اس کو قیامت خیز قرار دیا،ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ اس طرح کی ڈگری گریجویشن کے بعد بے روزگاری کے لیے بہترین ذریعہ ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی