سائنسدانوں نے چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں پانچ سو میٹر قطر کی ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ ) کے ذریعے دور کائنات میں گیس سے بھری ہوئی لاتعداد کہکشائیں دریافت کی ہیںاس حوالے سے تحقیق کے نتائج گزشتہ روز دی ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز میں آن لائن شائع ہوئے۔تحقیق کے مطابق نئی دریافت ہونے والی کہکشائیں، جن سے خارج ہونے والی ریڈیائی لہروں کو زمین تک پہنچنے میں ہمارے نظام شمسی کی تقریبا عمر لگ گئی ہے، ان میں اس قدر یا اس سے زیادہ ایٹم ہائیڈروجن گیس موجود ہے جتنی اس سے قبل ریڈیو دوربینوں سے دریافت ہونے والی ہزاروں کہکشاوں میں پائی جاتی ہے۔چین کی اکیڈمی آف سائنسز ( این اے او سی )کے تحت قومی فلکیاتی رصد گاہوں سے وابستہ اس تحقیق کے سرکردہ مصنف شی ہونگ وی نے آسٹریلیا، امریکہ اور روس کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر اس تحقیق میں چھ نئی ہائی ریڈ شفٹ کہکشاں کی خصوصیات کو دریافت کیا۔تحقیق کے مطابق نیا ہائی ریڈ شفٹ کہکشاں کا نمونہ کہکشاوں میں ٹھنڈی گیس کے بننے کے عمل کو جاننے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔مستقبل میں ایک بڑی جسامت کی ریڈ شفٹ کہکشاں کے نمونے سے کہکشاوں کی تشکیل اور ارتقا کے حوالے سے انسانی علم میں بہتری ممکن ہوسکے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی