i بین اقوامی

چین ،پیراسائٹ بیماریوں پر قابو پانے کے لیے منصوبے کا اجراتازترین

May 11, 2024

چین نے خطرناک پیراسائٹ بیماریوں کو آئندہ چند سالوں میں کنٹرول اور ختم کرنے کے اہداف اور ٹائم ٹیبل پر ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے۔امراض پر کنٹرول اور تدارک کے قومی ادارے سمیت 15 سرکاری محکموں کی طرف سے جاری کردہ 2024 تا2030 کی مدت کے اس منصوبے میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد سے زیادہ کاونٹیز میں پائی جانے والی انسانی پھیپھڑوں اور جگر میں پیراسائٹ کی وجہ سے بننے والی گلٹیوں کی بیماری ایکینوکوکوسس پر 2025 تک کنٹرول کیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق 2025 تک اہم کاونٹیوں میں کالا آزار ( کالے بخار)کے کیسز کی شرح کو فی 10ہزار میں ایک کی سطح سے کم تک لایا جائے گا اور 2025 اور 2030 تک اہم صوبوں میں جگر کے فلوک کے انفیکشن کی شرح کو بالترتیب 5 فیصد اور 15 فیصد سے کم کرنے کا ہدف ہے۔صحت مند چین 2030 کے ہدف کے تحت 2030 تک، تمام کاونٹیز میں بنیادی طور پر ایکینوکوکوسس جیسی بڑی پیراسائٹ بیماریوں کے پھیلاو کو کنٹرول کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی