i بین اقوامی

چین نے فصلوں کے کیڑوں کی روک تھام کے لیے 1ارب42کروڑ یوآن مختص کردیےتازترین

April 27, 2024

چین نے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے فصلوں کے کیڑوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مرکزی بجٹ سے تقریبا1ارب42کروڑ یوآن(تقریبا19کروڑ98لاکھ ڈالر)مختص کیے ہیں۔وزارت خزانہ (ایم او ایف) کے مطابق یہ فنڈ بنیادی طور پر صوبائی سطح کے 30 علاقوں میں فصلوں کے کیڑوں کی روک تھام اور کنٹرول اور بڑے زرعی پروڈیوسر بیداہوانگ گروپ کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا ان علاقوں میں حئی لونگ جیانگ،جیانگ سو، آنہوئی، شان ڈونگ اورہینان سمیت دیگر شامل ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق، مقامی حکومتوں کو کیڑے مار ادویات، آلات اور دیگر مواد کی خریداری اور کنٹرول سروسز کے لیے سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔نگرانی اور قبل از وقت وارننگ نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مقامی حکومتوں کی رہنمائی اور دیہی علاقوں میں کیڑوں کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ زرعی پیداوار کو پہنچنے والے خطرات اور نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی