i بین اقوامی

چین مخصوص ہوا بازی اور خلائی آلات پر برآمد ی کنٹرول نافذ کرے گاتازترین

May 31, 2024

چین نے ہوا بازی او ایرو اسپیس کے شعبوں میں مخصوص سامان اور ٹیکنالوجی کی برآمد محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ وزارت تجارت (ایم او سی) ، کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن، اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے آلات کی ترقی کے محکمے کے مشترکہ طور پر جاری کردہ سرکلر کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ، عدم پھیلاو اور دیگر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ سرکلر کے مطابق، برآمدی کنٹرول اشیا میں ایوی ایشن اور ایرو اسپیس کے ساختی حصوں سے متعلق آلات، سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجیز اور انجن مینوفیکچرنگ، گیس ٹربائن انجن/گیس ٹربائنز کی تیاری کے آلات، سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجیزو آلات جبکہ اسپیس سوٹ کے ہیلمٹ ویزر، اور الٹرا ہائی مالیکیولر ویٹ پولیتھیلین فائبرکے لیے سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ ایم او سی کے ترجمان نے آن لائن بیان میں بتایا ہے کہ مخصوص ماڈلز،سپیشل فائبر مواد اور دیگر متعلقہ چیزوں پر برآمدی کنٹرول بین الاقوامی مشق ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیبرآمدی کنٹرول پالیسیاں کسی مخصوص ملک یا خطے کے خلاف نہیں ہیں،جو برآمدات متعقلہ ضوابط پر پورا اتریں گی ان کی منظوری دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ چینی حکومت عالمی امن،پڑوسی علاقوں کے استحکام کا مضبوطی سے تحفظ کرتی ہے۔ عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کی حفاظت کرتی ہے، متعلقہ ضوابط کے مطابق تجارت کی ترقی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی حکومت ایسے ملک اور خطے کی مخالفت کرتی ہے جوچین سے درآمدکنٹرولڈ اشیا کو چین کی خودمختاری ،سلامتی اور ترقی کے خلاف سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی