چین میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہونے سے100سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے اور درجنوں لاپتا ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چین کے شمال مغربی شہر گانسو میں محسوس ہوئے، یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35کلو میٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا،متعدد شہری زلزلے کے بعد گرنے والی عمارتوں کے نیچے دب گئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، رات کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے،زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی