i بین اقوامی

چین کا انشورنس فراڈ کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کرنے کا اعلانتازترین

April 27, 2024

چین انشورنس فراڈ کے جرائم کے خاتمے کے لیے رواں اپریل کے آخر سے سات ماہ پر مشتمل خصوصی مہم کا آغاز کرے گا جو نومبر تک جاری رہے گی۔وزارت پبلک سیکورٹی اور نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس مہم کے دوران ملک بھر میں محکمہ پولیس اہم مقدمات کو حل کرنے، جرائم پیشہ تنظیموں اور ان کی چین کو ختم کرنے اور انشورنس فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کو ختم کرنے پر اپنی کوششیں مرکوز کرے گا۔وزارت پبلک سیکورٹی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس، ریگولیٹری ایجنسیوں، صنعتی انشورنس کی تنظیموں اور انشورنس کمپنیوں پر مشتمل باہمی تعاون کا طریقہ کار قائم کیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مالیاتی ریگولیٹری ایجنسیاں اپنے وسائل انشورنس فراڈ کے زیادہ خطرے والے شعبوں پر خرچ کرتے ہوئے ، بگ ڈیٹا ٹیکنالوجیز کا استعمال اور پولیس کے ساتھ فوری انٹیلی جنس شیئر کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی