چین نے نئی نسل کی انسان بردارخلائی لانچ گاڑی میں 3 مراحل پر مشتمل مائع ہائیڈروجن آکسیجن انجن کی انتہائی بلندی پر آزمائش مکمل کرلی ہے۔ اکیڈمی آف ایرو اسپیس پروپلشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ تجربہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ چین کے مائع ہائیڈروجن آکسیجن انجن کی اونچائی پر سمولیشن ٹیسٹ کی صلاحیت 1000 سیکنڈ تک پہنچ چکی ہے جس سے اسے اپنے انسان بردار قمری تحقیق پروگرام میں مدد ملے گی۔ یہ تجربہ اکیڈمی آف ایرو اسپیس پروپلشن ٹیکنالوجی کے ماتحت ایک تحقیقی ادارے کے تعمیر کردہ نئے عمودی اونچائی والے سمولیشن ٹیسٹ اسٹینڈ پر کیا گیا تھا۔ یہ ہائیڈروجن آکسیجن انجنوں کے لیے زیادہ اونچائی والا سمولیشن ٹیسٹ اسٹینڈ ہے جس کی آزمائش دنیا میں طویل ترین ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی