i بین اقوامی

چین کا امریکی فوجی امدادی پیکج پر سخت تحفظات کا اظہارتازترین

May 11, 2024

چینی وزارت تجارت نے امریکہ کی طرف سے چین سے متعلق متعدد منفی شقوں پر مشتمل فوجی امدادی پیکج کی منظوری پر سخت عدم اطمینان اور بھرپور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا کہ امریکی پیکیج میں مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس میں دیگر ممالک کی کمپنیوں کو "قومی سلامتی" کی آڑ میں دبایا گیا اور یہ یکطرفہ اور دھونس پر مبنی معمول کا اقدام ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس پیکیج سے چین اور دیگر ممالک کے درمیان عام اقتصادی و تجارتی تبادلوں پر یکطرفہ پابندیوں اور ملکی قوانین کے غیر ملکی اداروں کے خلاف استعمال کے حوالے سے خطرہ پیدا ہوگیا ہے جو واضح اقتصادی دباہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو چین کے تحفظات اور جائز حقوق اور مفادات کا احترام کرنا چاہیے، اور چین سے متعلق منفی شقوں پرعمل درآمد سے باز رہنا چاہیے، ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی