i بین اقوامی

چین کے نائب وزیراعظم کی مزید غیر ملکی برانڈز کو اپنے ملک میں کاروبار کرنے کی دعوتتازترین

May 11, 2024

چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے مزید بین الاقوامی برانڈز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین میں اپنا کاروبار قائم کرتے ہوئے اس کی ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے رواں سال کے چائنہ برانڈ ڈے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اعلی سطح پر اقتصادی کھلے پن پر عمل درآمد کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہوئے مارکیٹ رسائی کو مسلسل فروغ دے گا کاروباری اداروں اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے لیے مساوی بنیاد فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی منڈی میں تعاون اور مسابقت میں فعال طور پر حصہ لینے اور اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے میں ملکی کمپنیوں کی بھی حمایت کررہا ہے۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چینی حکومت منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے حقوق املاک دانش کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے قانون پرعملدرآمد کو تیز کریگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی