i بین اقوامی

چین کے اعلی سیاسی مشیر کا ملکی اقتصادی سائیکل کے فروغ کیلئے تحقیق پر زورتازترین

July 09, 2024

چین کے اعلی سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے ملکی اقتصادی سائیکل کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تحقیق کو وسعت دینے اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کیلئے اتفاق رائے قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ وانگ ہوننگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین ہیں، نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ملکی اقتصادی سائیکل کو آسان بنانے کے بارے میں ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کچھ غیر سی پی سی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں نے اپنی تحقیق کے نتائج پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی سائیکل کو مضبوط کرنا اقتصادی ترقی، تعاون کے فروغ اور نئے مسابقتی کناروں کی تعمیر کیلئیسٹریٹیجک طور پراہمیت کا حامل ہے جو ملک کی ترقی کی نئی راہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نیملکی معاشی سائیکل کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تحقیق کو گہرا کرنے اور موثر تحقیقی نتائج دینے کی کوششوں پر زور دیا۔ چین 2020 سے دوہری گردش کے معاشی طریقہ کار پر کاربند ہے جو بیرونی خدشات کیخلاف لچک بڑھانے کیلئے اندرونی اور بیرونی دونوں مارکیٹوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھریلو مارکیٹ کو ترجیح دیتا ہے۔ سرکاری رہنما اصولوں کے مطابق مقامی مارکیٹ کے ہموار کام کاج کو یقیی بنانے کیلئے یہ معاشی طریقہ کار خطوں اور صنعتوں میں معیارات، قواعد اور پالیسیوں کے اتحاد اور ہم آہنگی کا تقاضا کرتا ہے۔ سمپوزیم کے دوران پانچ غیر سی پی سی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے رہنماں نے لاجسٹکس کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے، ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر اور ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے جیسے موضوعات پر اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی