i بین اقوامی

چین 35 ارب یوآن کے انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز جاری کرے گاتازترین

August 02, 2024

چین رواں سال تیسری مرتبہ انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز 9 اگست کو جاری کرے گا جن کی مالیت 35 ارب یوآن (تقریبا 4.9 ارب امریکی ڈالر) ہے۔ بانڈز کی مدت 50 سال ہوگی اور یہ بیجنگ اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے جاری کیے جائیں گے جبکہ اس کی شرح سود سابق اجرا کے مساوی یعنی 2.53 فیصد ہوگی۔ یہ اقدام ملک کے 50 سالہ انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز کی ضروریات پوری کرے گا ۔ رواں سال جون میں بھی ایسے ہی 35 ارب یوآن مالیت کے بانڈز جاری کئے گئے تھے۔ انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز عام طور ان بانڈز کو کہا جاتا ہے جن کی مدت 10 سال سے زائد ہوتی ہے۔ رواں سال 30 اور 20 سال کے لئے ایسے بانڈز کا اجرا بالترتیب 17 اور 24 مئی کو کیا گیا تھا جس کا سرمایہ کاروں نے وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کے بانڈز کا اجرا رواں سال کی فعال مالیاتی پالیسیوں کا ایک اہم حصہ ہے جس سے مارکیٹ کے اعتماد اور توقعات بڑھانے میں مدد ملے گی اور معاشی ترقی کی رفتار بہتر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی