i بین اقوامی

چائنہ انرجی کے سابق ڈپٹی جنرل منیجرکے خلاف رشوت ستانی مقدمے کی سماعتتازترین

April 20, 2024

چائنہ انرجی انویسٹمنٹ گروپ(سی ایچ این انرجی) کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر لی ڈونگ کے خلاف مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر یی چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں رشوت ستائی مقدمے کی سماعت ہوئی۔استغاثہ کے مطابق، لی ڈونگ پر ذاتی حیثیت سے اور دوسروں کے ذریعے10کروڑ80لاکھ یوآن(1کروڑ52لاکھ ڈالر) کی نقد رقم اور قیمتی اشیا بطور رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملزم نے مبینہ طور پر چائنہ شین ہوا انرجی کمپنی اور اس کی پیرینٹ کمپنی چائنہ انرجی میں 1999 اور 2023 کے درمیان اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھا کر اداروں اور افراد کو مصنوعات کی فروخت، کوئلے کی خریداری، کاروباری سرگرمیوں اور عہدوں کی ایڈجسٹمنٹ کرکے ناجائز مالی مفادات حاصل کیے۔دوران سماعت استغاثہ، ملزم اور اس کے وکلا نے شواہد پر جرح کی اور اپنے اپنے دلائل پیش کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی