برازیل میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعدادایک سو سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 128 افراد اب تک لاپتا ہیں اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے۔ غیر ملکی میدیا کے مطابق ملک میں کئی روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور متعدد پل بھی ٹوٹ گئے جب کہ ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سیلاب کے باعث پورٹو الیگرے شہر کا باقی ملک سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور پورٹو الیگرے کے ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم میں پانی بھرگیا، جہاز، رن وے اور پارکنگ میں گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی