i بین اقوامی

بنگلادیش، مظاہروں میں کمی کے بعد کمیونیکیشن سروسز جزوی بحال، سوشل میڈیا پر پابندی برقرارتازترین

July 24, 2024

بنگلادیش میں مظاہروں میں کمی کے بعد ٹیلی کمیونیکیشن سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پابندی برقرار ہے،مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ بنگلادیش میں 7گھنٹے کیلئے پابندیوں میں نرمی رہے گی، دفاتر صبح 11بجے سے دوپہر3بجے تک کھلے رہیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کل حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا، سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں 93فیصد اوپن میرٹ کا فیصلہ دیا،دوسری جانب طلبا کا مطالبہ ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ بحال کیا جائے، یونیورسٹیاں کھولی جائیں اور یونیورسٹی کیمپسز سے پولیس کو فوری نکالا جائے۔ اس کے علاوہ احتجاجی طلبا کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے،طلبا کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ 48گھنٹے کا الٹی میٹم جمعرات کو ختم ہونے پر اگلے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی