بنگلا دیش میں کرتب دکھاتے ہوئے لڑاکا طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 9مئی کو بنگلہ دیش میں دو پائلٹ روسی ساختہ لڑاکا طیارے سے فلم ٹاپ گن جیسے کرتب کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران طیارہ کم اونچائی پر پرواز کرتا ہوا 3بار رن وے سے ٹکرا کر ہوا میں بلند ہوا اور تھوڑی دور جا کر تباہ ہوگیا۔فضائیہ کے پائلٹ جواد اور ان کے ساتھی پائلٹ ونگ کمانڈر سوہان حسن خان طیارے سے باہر نکل گئے، مبینہ طور پر دونوں پائلٹ دریائے کرنافولی میں اترے، انہیں اہلکاروں اور مقامی ماہی گیروں نے زندہ بچا لیا لیکن 32سالہ محمد عاصم جواد بعد میں ہسپتال جا کر دم توڑ گیا، دوسرے پائلٹ سوہان حسن خان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، طیارے کو بھی پانی سے نکال لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے تربیتی طیارہ مکینیکل خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا، پائلٹوں نے طیارے کو ہوائی اڈے کے قریب گنجان آباد علاقے سے دور کم آبادی والے علاقے میں منتقل کر دیا تھا تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لگتا ہے کہ حادثہ انتہائی خطرناک حرکت کے باعث پیش آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی