i بین اقوامی

بینکاک کی پرندہ مارکیٹ میں آتشزدگی، ایک ہزار قیمتی اور نایاب جانور ہلاکتازترین

June 13, 2024

بینکاک کی پرندہ مارکیٹ میں آتشزدگی سے ایک ہزار کے قریب قیمتی اور نایاب جانور ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینکاک کی مشہور چٹوچک مارکیٹ میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھے ہی دیکھتے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مارکیٹ میں 100کے قریب دکانیں موجود تھیں جس میں قیمتی اور نایاب جانور اور پرندے موجود تھے، آتشزدگی کی وجہ سے ایک ہزار کے قریب جانور اور پرندے اپنے پنجروں میں ہی جھلس کر مرگئے جب کہ بیشتر دم گھنٹے کے سبب ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے جانداروں میں پرندے، کتے، بلیاں اور سانپ سمیت دیگر نایاب جانور بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے مارکیٹ میں آگ لگنے سے کوئی انسانی جان کا نقصان رپورٹ نہیں ہوا البتہ اس واقعے نے حکام سے پالتو جانوروں کے زون کو بند کرنے کے لیے نئے سرے سے مطالبات کو جنم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی