بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں سے تیل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے جہازوں پر حملے کے بعد کئی فرموں نے راستے سے سامان کی ترسیل روک دی ہے۔دنیا کی دوسری سب سے بڑی شپنگ لائن میرسک نے منگل کو کہا کہ وہ افریقہ کے کیپ آف گڈ ہوپ کے آس پاس اپنے کچھ جہازوں کو دوبارہ روٹ کرے گا۔اس خلل کی وجہ سے امریکہ نے بحیرہ احمر کے راستے پر بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی فورس تعینات کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی