i بین اقوامی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئےتازترین

July 09, 2024

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 22ویں سالانہ بھارت روس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے گزشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچے جہاں اعلی روسی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا،روسی صدارتی محل پہنچنے پر صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا اور نریندر مودی کیلئے پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا، دونوں سربراہوں کی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریند مودی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے دوست صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوں کا جائزہ لینے اور مختلف علاقائی، عالمی مسائل پر نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کا منتظر ہوں، ہم ایک پرامن اور مستحکم خطے کیلئے معاون کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی