بھارتی انتخابات میں نریندرمودی کی جماعت کی غیر متوقع ناقص کارکردگی گوتم اڈانی کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی۔بھارتی انتخابی نتائج کے بعد وہ ایک دن میں لگ بھگ 25ارب ڈالرز (69کھرب پاکستانی روپے سے زائد)سے محروم ہوگئے جو کسی ایک دن میں کسی بھی ایشیائی شخص کی دولت میں آنے والی سب سے بڑی کمی ہے۔یہ مجموعی طور پر ایک دن میں کسی فرد کی دولت میں آنے والی چوتھی سب سے بڑی کمی ہے۔گوتم اڈانی کی دولت میں 24.9ارب ڈالرز کی کمی آئی اور اب وہ 97.5ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 11ویں سے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔گوتم اڈانی کی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو میں بھی 45ارب ڈالرز کی کمی آئی۔بھارتی انتخابی نتائج کے باعث مکیش امبائی بھی 8.99ارب ڈالرز سے محروم ہوئے مگر 106ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ وہ ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 3 جون کو بھارتی ایگزٹ پول میں نریندرا مودی کی دوتہائی اکثریت سے کامیابی کی رپورٹس سے گوتم اڈانی کی دولت میں 20ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ گوتم اڈانی کی دولت نریندرا مودی کی حکومت سے جڑی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی