بھارت میں عام انتخابات چوتھے مرحلے میں داخل، چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹنگ ہوگی، رجسٹرڈ ووٹرز درج ذیل حلقوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس میں آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال، جموں و کشمیر شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن میں اقتدار کے دو اہم جماعتیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا ) ہیں، جو 26 جماعتوں کا اتحاد ہے، جس کی قیادت مرکزی اپوزیشن پارٹی راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس کررہی ہے۔ پچھلے ہفتے ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں مودی نے گجرات کے گاندھی نگر حلقے میں اپنا ووٹ ڈالا، اس مرحلے میں دو اہم امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ ہوا، کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی اور بی جے پی کی پوری توجہ کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے پر ہے۔ چوتھے مرحلے میں زیادہ تر بولی وڈ میں ماضی کے نامور اداکار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں شتروگھن سنہا مغربی بنگال کے حلقے سے دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اداکارہ مادھوی لتھا بی جے پی کی طرف سے تلنگانہ میں حیدرآباد سیٹ کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں۔
انتخابات کے پہلے تین مراحل، جو 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو منعقد ہوئے تھے، میں بالترتیب 66.1 فیصد، 66.7 فیصد اور 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اب تک ہونے والی ووٹنگ 2019 کے انتخابات کے مقابلے میں کم رہی ہے۔ مجموعی طور پر 96 کروڑ 90 لاکھ لوگ 36 ریاستوں کے 543 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔ چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹنگ ہوگی، رجسٹرڈ ووٹرز درج ذیل حلقوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس میں آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال، جموں و کشمیر شامل ہیں ۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں 284 ممبران پارلیمنٹ کی قسمت کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ اب تک تمل ناڈو، کیرالہ، میگھالیہ، آسام، منی پور، کرناٹک، میزورم، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، راجستھان، سکم، تریپورہ سمیت دیگر حلقوں میں ووٹنگ ختم ہو چکی ہے۔ پانچواں مرحلہ 20 مئی اور چھٹا مرحلہ 25 مئی کو شروع ہوگا، جبکہ آخری اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو شروع ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی