بھارت ریاست تریپورہ میں 828طلبا کا ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آگیا جب کہ 47طلبا پہلے ہی اس موذی مرض میں ہلاک ہوچکے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست تریپورہ میں روزانہ کی بنیاد پر ایڈز کے 5سے 7نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ موذی مرض سے متاثرہ طلبا کی تعداد 828ہوگئی جب کہ 47طلبا ہلاک ہوچکے ہیں،ریاست تریپورہ کے ایڈز زدہ طلبا نے ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دی ہے، اسی طرح دیگر ریاستوں سے تریپورہ آنے والے طلبا واپس اپنے علاقوں میں جا رہے ہیں،تاحال ایڈز کے اتنی تیزی سے پھیلنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 220سکولوں اور 24کالجوں میں طلبا انجکشن کے ذریعے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی