بھارتی پولیس کو ریاست کرناٹک کے 20اسکولوں میں بم رکھنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پولیس کو ایک میل موصول ہوئی جس میں ان 20اسکولوں کے نام بتائے گئے تھے جہاں بم رکھے گئے تھے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی،دوسری جانب ان اسکولوں کو بھی ای میل کی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے والدین کو مطلع کرکے فوری طور پر اسکول کو خالی کردیا۔ اسی دوران پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ٹیم ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگا رہی ہے، ہم ایسی صورت حال میں اس دھمکی کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، سرچ آپریشن جاری ہے،والدین اور میڈیا سے تعاون کی درخواست ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی