بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشنز کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، حلف برداری کے بعد سے ہی مودی نے کشمیرمیں متعدد فالس فلیگ آپریشنز کرائے اور الزام پاکستان پر لگادیا۔بھارتی انتخابات میں مودی کو سادہ اکثریت نہ ملنے پر منہ کی کھانی پڑی، مودی کے "اب کی بار، 400پار کے دعوے کو گہری چوٹ لگی۔عوام کی نظریں انتخابات سے ہٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا اور مودی نے اپنے مذموم مقاصدکے حصول کیلئیاپنی ہی عوام کونشانہ بنالیا۔تقریب حلف برداری کے دوران خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کاآغازبھی ہوگیا، حلف برداری کے بعد سے ہی مودی اور اس کے کارندوں نے کشمیرمیں متعدد فالس فلیگ آپریشنز کرائے، جس میں ان کے اپنے ہی شہری ہلاک ہوئے۔آٹھ جون کو بھارتی میڈیا نے افواہیں پھیلائیں پاکستان نے سامبا سیکٹر پر حملہ کیا،ایک شہری ہلاک ہوا۔جس کے بعد 9جون کو مقبوضہ کشمیرکے ضلع ریاسی میں ہندویاتریوں کی بس پر حملے کی کہانی سامنے آئی، بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دس یاتری ہلاک اور33 زخمی ہوگئے، مودی اور بھارتی میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا الزام بھی پاکستان کے سر تھوپ دیا۔گیارہ جون کوضلع کٹھوعہ کے گائوں میں فالس فلیگ آپریشن کرایا گیا ، جس کاالزام بھی پاکستان پرعائد کردیا جبکہ بارہ جون کو ضلع ڈوڈہ میں میڈیا پر ایک اور حملے کی خبر سامنے آئی، جس میں پاکستان کو بھی گھسیٹا گیا۔را کی زیر نگرانی ایکس اکائونٹس سے بارہ جون کوضلع بارہ ملا کے نوشہرہ سیکٹر پر فالس فلیگ آپریشن کے الزامات لگائے گئے، بارہ جون کو ایکس اکائونٹس سے کوٹہ ٹاپ چیک پوسٹ ضلع ڈوڈہ پر فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھی پاکستان پرڈالاگیا۔را کے اکائونٹ سے سامبا سیکٹر میں پاکستانی جاسوس ڈرون مار گرانے کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں وائرل کی گئیں۔دفاعی ماہرین کیمطابق بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ماضی میں بھی الزامات لگاچکا، جس کی مثال بالاکوٹ حملہ ہے، مودی نے جگ ہنسائی سے بچنے کیلئے اپنے ہی فوجی جوانوں اورعوام کومذموم سیاسی مقاصدکی بھینٹ چڑھادیا۔مودی نے اندورنی حالات سے نظریں ہٹانے کیلئے 2019میں پلوامہ ڈرامہ رچایا، مقبوضہ کشمیر میں بھی مودی سرکار کی ظلم و بربریت کی پالیسی کو ووٹرز نے مسترد کردیا۔فالس فلیگ آپریشنز ثبوت ہیں، مودی اثر و رسوخ کھو رہا ہے، جس کیباعث شدید بوکھلاہٹ کاشکارہے، ذرائع کیمطابق مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے مزیدنام نہاد فالس فلیگ آپریشنز کا ڈگھوسلا کر سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی