ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں کھانے پینے کی اشیا کے لیے حلال سرٹیفیکیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق 17نومبر کو حلال سند دینے والے اداروں کے خلاف لکھن کے حضرت گنج پولیس تھانے میں شیلیندر کمار شرما نے ایف آئی آر درج کروائی۔ جس کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے حلال سرٹیفیکیٹ پر پابندی عائد کردی،یوپی حکومت نے کھانے پینے کی حلال اشیا کی تیاری، تقسیم اور فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ایف آئی آر میں علمائے دین کو عوام میں تصادم پھیلانے کا الزام لگا کر نشانہ بھی بنایا گیا،ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتر پردیش حکومت کا حلال سند کے خلاف فیصلہ انتہائی قابل مذمت اور مضحکہ خیز ہے۔ تجزیہ نگاروں نے یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے کو مودی سرکار کی انتہا پسندی اور مسلمان دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی