i بین اقوامی

اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظورتازترین

July 19, 2024

اسرائیلی پارلیمنٹ کینسیٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کردیا،اسرائیلی پارلیمنٹ نے مشرق وسطی میں امن کے لیے دو ریاستی منصوبے کیخلاف قراردار منظور کی اور اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ نے ایسی قرارداد منظور کی ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف 68اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جب کہ 9اراکین نے قرار داد کی مخالفت کی، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرلپید کی پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے وجود اور اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرے کے طور پر رہے گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق قرارداد سے اسرائیلی اور عرب ممالک میں امن کے لیے سفارتی کوششوں کا دھچکا لگا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی