i بین اقوامی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب، مسلم رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج جبکہ دیگر نے بائیکاٹ کیاتازترین

July 25, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب کیا، اس دوران مسلم رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج جبکہ دیگر نے بائیکاٹ کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان سے اسرائیلی وزیراعظم نے خطاب کیا، اس موقع پر امریکی مسلمان رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جبکہ دیگر اراکین نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا،سابق سپیکر نینسی پلوسی نے نیتن یاہو کے خطاب کو امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب قرار دیا،نیتن یاہو کے کانگریس میں پہنچنے سے قبل ہی غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے چھیڑی جانے والی جنگ کے خلاف ہزاروں مظاہرین کیپیٹل کی عمارت کے قریب جمع ہوئے، مظاہرین میں سے کچھ نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، کانگریس کی عمارت کے باہر مظاہرین نے احتجاج اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی