ایران نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں وہ لبنان کو مدد فراہم کرے گا، مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نئے ایرانی صدر کے انتخاب کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گی، اسرائیلی حملے پوری دنیا اور خطے کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ لبنان کی حمایت ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم نکتہ ہے ۔ انہوں نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اور ایران کی سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ کمال خرازی کے 2جولائی کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف مکمل جنگ شروع کرتا ہے تو ایران حزب اللہ تحریک کی پوری طاقت سے حمایت کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی