i بین اقوامی

اسرائیلی جارحیت کے 300روز،غزہ پر 82ہزار ٹن بارود برسایا گیا، 39ہزار سے زائد افراد شہیدتازترین

August 02, 2024

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 300روز مکمل ہونے پرغزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے،اعداد و شمار کے مطابق ان 300روز میں اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر 3ہزار 457حملے کیے گئے اور 82ہزار ٹن بارود برسایا گیا،اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 39ہزار 480افراد شہید اور 91ہزار 128افراد زخمی ہوئے جبکہ 10ہزار افراد لاپتا ہیں، اس طرح غزہ کی کل آبادی کا 6 فیصد یا تو اس جنگ میں شہید ہوچکا ہے یا پھر زخمی یا لاپتا ہے،سرکاری میڈیا آفس کے مطابق شہدا میں 16ہزار 314بچے اور 10ہزار 980خواتین شامل ہیں، شہید ہونے والے افراد میں سے 520کی لاشیں اجتماعی قبروں سے ملیں جبکہ 35افراد غذائی قلت کے سبب بھی جان کی بازی ہار گئے،غزہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق زخمیوں اور بیمار افراد میں سے 13ہزار افراد کو غزہ سے باہر فوری علاج کی ضرورت ہے،اعداد و شمارکے مطابق غزہ میں موجود ہر شخص نقل مکانی کی مشکلات برداشت کرچکا ہے جبکہ غزہ کے تقریبا 17لاکھ افراد کسی نہ کسی انفیکشس ڈیزیز میں مبتلا ہیں، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے انفرااسٹرکچر کو بھی شدید ترین نقصان پہنچا ہے اور اس مد میں 33ارب ڈالر کے براہ راست نقصانات ہوئے ہیں،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 198سرکاری عمارتیں، 117تعلیمی ادارے، 610مساجد،3گرجا گھر، ایک لاکھ 50ہزار رہائشی یونٹ، 206آثار قدیمہ، 34کھیلوں کے مراکز، 3ہزار کلومیٹر سے زائد بجلی کی ترسیل کا نظام اور 700پانی کے کنویں تباہ ہوئے،اسرائیلی حملوں میں غزہ کے 34ہسپتالوں اور 68مراکز صحت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ غیر فعال ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی