i بین اقوامی

اسرائیلی فوج مصر کی سرحد پر بفر زون کے تین چوتھائی حصے پر کنٹرول رکھتی ہے، اسرائیلی مشیر قومی سلامتیتازترین

May 30, 2024

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے کہا کہ اسرائیلی فوج مصر کی سرحد پر بفر زون کے تین چوتھائی حصے پر کنٹرول رکھتی ہے اور اس کا مقصد حماس کو ہتھیاروں کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اس تمام حصے کو کنٹرول کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں لڑائی کم از کم 2024میں پورا سال جاری رہے گی اور اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ اسرائیل حماس کے مطالبے اور قیدیوں کی رہائی کی ممکنہ پیشکش کے باوجود جنگ کو ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رفح میں لڑائی ایک بے معنی جنگ نہیں ہے، اس کا مقصد غزہ میں حماس کی حکمرانی کو ختم اور اسے اور اس کے اتحادیوں کو اسرائیل پر حملے سے روکنا ہے۔واضح رہے کہ 7اکتوبر 2023سے جاری جنگ میں اب تک 36ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد80ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی