صہیونی طیاروں نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں فلسطینیوں پر بم برسا دیے، شجاعیہ، المواسی اور مغازی کیمپ پر حملوں کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 18 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، سفاک فوج نے شجاعیہ میں فضائی حملوں کے بعد زمینی آپریشن شروع کردیا جس کے باعث 60 ہزار فلسطینی انخلا پر مجبور ہوگئے۔ اسی طرح المواسی کیمپ سے بھی 5 ہزار فلسطینی محفوظ علاقوں کی جانب انخلا کرچکے۔ دوسری جانب، اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری میں توسیع کی منظوری دے دی، اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی کے رہنماں اور عہدیداروں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی