i بین اقوامی

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہو گیاتازترین

April 29, 2024

وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات کو سننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہائوس میں نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر اسرائیل کے رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔جان کربی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ رفح آپریشن سے متعلق اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے، غزہ میں عارضی جنگ بندی وزیر خارجہ کا ٹاپ ایجنڈا ہے، کم ازکم 6 ہفتے کی جنگ بندی چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی