i بین اقوامی

اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردئیے ، 2بچوں سمیت 32 فلسطینی شہیدتازترین

December 01, 2023

اسرائیل نے حماس سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردئیے جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے،فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع ختم ہوتے ہی اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کا رخ کیا اور وحشیانہ بمباری کی جس میں اب تک 32فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ کے مغربی علاقے میں بمباری جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں 24نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے دوران حماس نے 100سے زائد قیدیوں جبکہ اسرائیل نے 240فلسطینیوں کو رہا کیا تھا،اکتوبر 7سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 15ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، امریکا نے غزہ پر حملوں کے لیے اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی